اسلام آباد(انٹرنیشنل پریس ایجنسی) مسلم لیگ نون کے اہم راہنماءاور وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف دودن سے ملک سے باہر ہیں اور نیویارک میں ایک دوست کی رہائش گاہ پر مقیم ہیں -مسلم لیگ نون کی میڈیا ٹیم کے اہم رکن طلال چوہدری کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ وہ بھی دو دن پہلے ملک سے باہر چلے گئے تھے اسی طرح کئی دیگر وزراءاور اراکین اسمبلی بھی بیرون ملک چلے گئے ہیں -مسلم لیگ نون کے قریب سمجھے جانے والے کئی بیوروکریٹس‘وزراءاور اراکین پارلیمنٹ نے اپنے خاندانپچھلے ہفتے بیرون ممالک بجھوادیئے تھے- دوسری جانب سپریم کورٹ نےپانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم نواز کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے معزز ججز کے 5 رکنی بنچ نے وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ 20اپریل کا تسلسل قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فاضل ججز صاحبان نے اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو نا اہل قرار دیدیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں