اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں پانامہ فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کا جشن، وکلا کی بھی نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بـڑے فیصلے جس میں وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کے خلاف نیب میںریفرنس دائر کرنے کے حکم دیا ہےکے بعد سپریم کورٹ کے احاطے میں تحریک انـصاف کے کارکنوں رہنمائوں اور وکلا کا جشن جاری ہے۔کارکن وزیراعظم عمران خان کی نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ن لیگ کے کارکن سپریم کورٹ سے غائب ہو گئے ہیں ۔ عدالت کے فیصلے سے قبل ن لیگ اور تحریک انصاف کےکارکنوں نے مـٹھائی کی دکانوں پر بڑے آرڈر دے رکھے تھے جس سے ن لیگ کے کارکنوں نے مٹھائی کے آرڈر کینسل کرنے شروع کر دئیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سیاسی مراکز میں جشن کا سماں ہے اور پہلے سے لائی گئی مٹھائیاں بانٹی اور کھلائی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصـاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پانامہ کا فیصلہ سنانے پر سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کیا ہے۔ن لیگ کے کارکنوں نے مٹھائی کے آرڈر کینسل کرنے شروع کر دئیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سیاسی مراکز میں جشن کا سماں ہے اور پہلے سے لائی گئی مٹھائیاں بانٹی اور کھلائی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصـاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پانامہ کا فیصلہ سنانے پر سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں