اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہتر مستقبل کے ساتھ نیا سورج لے کر طلوع ہورہا ہے ٗ صدر ممنون حسین کہتے تھے کہ پانا ما اللہ تعالیٰ کی پکڑ ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بہتر مستقبل کے ساتھ نیا سورج لے کر طلو ع ہورہا ہے ٗصدر ممنون حسین کہتے تھے کہ پاناما اللہ تعالیٰکی پکڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو سب تسلیم کرنے کے پابند ہوں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ریاست اور ریاست کے اداروں کیخلاف کچھ نہیں ہونے دیں گے، احتساب کا نظام کسی کو پاکستان سے بھاگنے نہیں دیگا۔انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ قطری کااکائونٹ نمبر بتا دیں ٗ وہ بھی نہیں ہوسکا۔دو ججوں نے فیصلہ دے دیا تھا تین نے جے آئی ٹی کو13 سوالات بھیجے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں