اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم، پانامہ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا ، اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ جس کا عوام کافی شدت سے انتظار کر رہے تھے کل دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ فیصلہ 21 جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا جو کہ کل ساڑھے گیارہ بجےسپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ سنائے گا،بنچ میں جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس عظمت سعید شامل ہیں جس میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ

ADVERTISEMENT
اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی نا اہلیت کا فیصلہ بھی پانامہ کیس کے ساتھ ہی ہو گا۔ اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں۔ کل وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ ہو گا، پولیس کی بھاری نفری ریڈزون میں پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں