اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے میں ملوث تین ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں منڈی بہاؤالدین کا ذوالفقار، قائد آباد کا فیصل جمیل اور فیصل آباد کا محمد حنیف شامل ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے متاثرین کی درخواست پر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم ذوالفقار نے ایک شخص کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر10 لاکھ روپے ہتھیائے تھے جبکہ ملزم محمد حنیف نے ایک شخص سے 4 لاکھ 63 ہزار روپے لوٹے۔ ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں