اسلام آ باد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سابق پارلیمنٹرین کشمالہ طارق کو ایان علی ٹو اور انٹرنیشنل بٹر فلائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمالہ طارق نے وزیردفاع خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 16کروڑ روپے ٹرانسفر کرائے ، کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں ،خواجہ آصف وضاحت کریں کہ ان کا کشمالہ طارق سے کیا رشتہ ہے ، کشمالہ طارق خواجہ آصف کیساتھ شریکہ حیات کے طور پر سفر کرتی ہیں ۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے

ADVERTISEMENT
Ad
ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمالہ طارق کو انٹرنیشنل بٹر فلائی قراردیا اور کہا کہ کشمالہ طارق ایان علی ٹو ہیں اور بہت جلد ان کے بارے میں مزید انکشافات کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں ، خواجہ آصف عمران خان سے شوکت خانم کا حساب مانگتے ہیں اور ان کی ذات پر کیچڑ اچھالتے ہیں تو قوم ان سے پوچھتی ہے کہ وہ بھی بتائیں کہ کشمالہ طارق سے ان کا کیا رشتہ ہے اور ان کو کس حیثیت کیساتھ انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش لے کردی ہوئی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمالہ طارق کے بیرون ملک سفر کے اخراجات وزارت پانی وبجلی برداشت کرتی ہے ، خواجہ آصف نے کروڑ روپے کا پلاٹ کمرشل کرا کے 25کروڑ کا بنا لیا اور اس کام کیلئے انہوں نے وزارت دفاع کو استعمال کیا ۔انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ کشمالہ طارق نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 16کروڑ روپے جمع کروائے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ خاتون پارلیمنٹرین نہیں ہے پھر بھی اس خاتون کا پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر ہونا کس رشتہ کی تصدیق کرتا ہے یا آپ اس رشتے کو تسلیم کریں یا اس سے انکار کردیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں