اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونئیر کے ساتھ رابطہ، آصف زرداری بیٹے سے نالاں، بیرون ملک روانہ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے اپنی خالی صنم بھٹو کے توسط سے فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے ساتھ رابطہ کرنے پر سابق صدر آصف زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹوسےشدید نالاں ہیں اور سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بیماری کا بتا کر بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ بلاول بھٹو پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر

ADVERTISEMENT
Ad
کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں جس پربغیر صلاح مشورے کے صنم بھٹو کے ذریعے رابطے نے آصف زرداری کو ناراض کر دیا ہے۔ اخبار کے مطابق بلاول اور فاطمہ کی شادی کے حوالے سے خبر حقائق کے منافی ہے ۔ دوسری جانب صنم بھٹو بھی زرداری خاندان سے سخت ناراض ہیں ان کی ناراضگی کی وجہ سے وراثت میں ملنے والی زمین کی ٹائٹل تبدیل کر کے جعلسازی کے ذریعے فروخت پر شروع ہوئی تھی جس پر بلاول بھٹو نے سختی سے نوٹس لیا تھا اور بعد ازاں یہ زمین صنم بھٹو کو واپس مل گئی تھی۔ 70کلفٹن سے بلاول کے رابطوں نے جہاں آصف زرداری کو پریشان کر دیا ہے وہیں پیپلزپارٹی کے کئی رہنما بھی سخت پریشان ہیںجو بھٹو خاندان کی پیپلزپارٹی میں واپسی کو اپنے لئے سخت خطرہ گردانتے ہیں۔دوسری جانب صنم بھٹو بھی زرداری خاندان سے سخت ناراض ہیں ان کی ناراضگی کی وجہ سے وراثت میں ملنے والی زمین کی ٹائٹل تبدیل کر کے جعلسازی کے ذریعے فروخت پر شروع ہوئی تھی جس پر بلاول بھٹو نے سختی سے نوٹس لیا تھا اور بعد ازاں یہ زمین صنم بھٹو کو واپس مل گئی تھی۔ 70کلفٹن سے بلاول کے رابطوں نے جہاں آصف زرداری کو پریشان کر دیا ہے وہیں پیپلزپارٹی کے کئی رہنما بھی سخت پریشان ہیںجو بھٹو خاندان کی پیپلزپارٹی میں واپسی کو اپنے لئے سخت خطرہ گردانتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں