اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کر تے ہوئے مقدمہ کا ریکارڑ طلب کر لیا۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ بدھ کو دوران سماعت تفتیشی آفیسر کی جانب سےمقدمہ کا ریکارڑ پیش نہ کئے جانے پر عدالت نے ملزم سبطین کاظمی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی ۔ ملزم پر مولانا اعظم طارق کو قتل کرنے کا الزام ہے ٗملزم کو فرار ہونے کی کوشش میں

ADVERTISEMENT
Ad
بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں