اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس فیصلے میں طویل تاخیر کا خدشہ، معاملہ التوا کا شکار ہونے کا امکان پیداہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق پانامہ کیس کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سپریم کورٹ جمعہ تک اپنے فیصلے کا اعلان کر دے گی تاہم اگر اس ہفتے ایسا نہ ہو سکا تو محفوظ فیـصلہ سننے میں قوم کو طویل انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہےکیونکہ پانامہ جے آئی ٹی عملدرآمد کیس کی سماعت کرنے والے تین جج صاحبان میں سے ایک اگلے ہفتے بیرون ملک دورے پر روانہ ہو رہے

ADVERTISEMENT
Ad
ہیں اور دوسرے جج سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری کے رکن بن رہے ہیں اور اس طرح پانامہ کیس بنچ ٹوٹ جانے کا امکان پیدا ہو گیا ۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں سمیت حکمران جماعت ن لیگ اور پس پردہ قوتوں میں بعض معاملات بھی طے ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں