فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے علاقے اکبر موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف گائنا کالوجسٹ کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمود علیم اپنے کلینک سے واپس گھر جا رہے تھے کہ اکبر آباد موڑ پر بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکٹر محمود علیم کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ڈاکٹر محمود علیم معروف گائنا کالوجسٹ تھے اور الائیڈ اسپتال میں گائنی وارڈ کے انچارج

ADVERTISEMENT
کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ڈاکٹرز کی مختلف تنظیموں وائی ڈی اے، پی ایم اے اور ایم ٹی اے نے ان کے قتل کیخلاف (آج) تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹرز تنظیموں کے مطابق (آج) صرف ایمرجنسی وارڈز میں کام ہو گا جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل بھی (آج) ہی طے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں