کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان ڈِس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ڈی سی اے) کو ڈِس ایبل کرکٹرز کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرادی۔چیمپیئن کپتان سرفراز احمد نے اس خواہش کا اظہار پی ڈی سی اے کے چار رکنی وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔پی ڈی سی اے کے چار رکنی وفد میں ادارے کے اعزازیسیکریٹری امیر الدین انصاری، جوائنٹ سیکریٹری اور میڈیا مینیجر محمد نظام، ڈاکٹر نعمان پالیکر اور محمد صادق کھتری شامل تھے۔اس موقع پر پی ڈی سی اے کے وفد نے سرفراز احمد کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ چیمپیئنز ٹرافی 2017 جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور مستقبل میں بھی پاکستان ٹیم کی مزید فتوحات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں