اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ایسے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے،عموماََ جڑواں بھائی یا جڑواں بہن تو ایک دوسرے سے مکمل مشابہت رکھتے ہی ہیں لیکن حیران کن امر ہے کہ دنیا کے اس کنارے کوئی ایسا شخص بھی موجود ہے جو بالکل ہو بہو آپ جیسا ہی ہوں حالانکہ دور تک اُس کا آپ سے کوئی رشتہ نہ تعلق ہوگا۔اسی طرحاب بالی وڈ سٹار عمران ہاشمی کا ایک ہم شکل منـظر عام پر آیا ہے۔عمران ہاشمی اپنی مخصوص مسکراہٹ اور رومانیت بھری اداکاری کے باعث انڈین فلموں کے مقبول ترین ہیرو ہیں جن کی
شہرت کی دھوم دنیا کے کونے کونے میں مچی ہوئی ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور محض ایک دن میں لاکھوں افراد نے اِسے دیکھا اور پسند کیا جب کہ ہزاروں لوگوں نے ان تصاویر کو اپنی وال پر شیئر کیا ان تصاویر کی خاص بات نوجوان کا ہو بہو عمران ہاشمی ہونا تھا۔یہ نامعلوم جوان جس کا تعارف اب تک دستیاب نہیں عمران ہاشمی کے ناک نقشہ سے بہت قریبی مشابہت رکھتا ہے وہی ماتھا، ویسی ہی مسکراہٹ، اسی طرح کی آنکھیں اور اس جیسی ناک نے نوجوان کو کس قدر مشابہ کردیا ہے کہ گماں ہوتا ہے کہ یہی عمران ہاشمی ہے یا کم از کم اُن کا کوئی جڑواں بھائی ضرور ہے۔تصاویر کی خاص بات نوجوان کا ہو بہو عمران ہاشمی ہونا تھا۔یہ نامعلوم جوان جس کا تعارف اب تک دستیاب نہیں عمران ہاشمی کے ناک نقشہ سے بہت قریبی مشابہت رکھتا ہے وہی ماتھا، ویسی ہی مسکراہٹ، اسی طرح کی آنکھیں اور اس جیسی ناک نے نوجوان کو کس قدر مشابہ کردیا ہے کہ گماں ہوتا ہے کہ یہی عمران ہاشمی ہے یا کم از کم اُن کا کوئی جڑواں بھائی ضرور ہے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں