اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زہریلی گولیاں کھانے والی مسلم لیگ ن کی خاتون ایم پی اے فرح منظور کو ہوش آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق زہریلی گولیاں کھانے والی مسلم لیگ ن کی خاتون ایم پی اے فرح منظور کو ہوش آگیاہے۔ انہوں نے دو روز قبل مبینہ طو پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی تھی جس پر انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا تھا۔اسپتال حکام نے بتایا کہ فرح منظور کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیںجن کا رزلٹ آنے پر معلوم ہو سکے گاکہ ان کی بیہوشی کی وجہ زہر خوانی تھی یا کچھ اور ۔اسپتال ذرائع کے مطابق فرح منظور کو ابھی چند روز اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ فرح منظور وہاڑی سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئی تھیں۔تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچنے والی ایم پی اے فرح منظور اوران کے اہلخانہ کی جانب سے واقعہ پر کسی قسم کا بیان سامنے نہ آنے پر اس وقت چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں ،کچھ لوگ اس واقعہ کو مبینہ قتل کی کوشش اور کچھ مبینہ خود کشی کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں