اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معطل چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے سلطانی گواہ بننے کے سوال پر لاحول پڑھ لیا۔تفصیلات کے مطابق ظفر حجازی کو اسلام آباد کی سول عدالت نے 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا جس کی مدت ختم ہونے پر انہیں آج دوبارہ اسلام آباد کی سول عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع دیتے ہوئے ایف آئی اے کو 3روز کیلئے انہیں حوالے کر دیا گیاہےاور 29جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے بعد عدالت سے واپسی پر میڈیا نمائندوں

نے ظفر حجازی سے سوالات کیے۔صحافی نے ظفر حجازی سے پوچھا کہ انہیں کس چیز کی سزا مل رہی ہے، جس پر ظفر حجازی نے جواب میں کہا کہ ’’کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا‘‘ صحافی نے دوسرا سوال کیاکہ کیا آپ اس کیس میں سلطانی گواہ بنیں گے؟، جس پر ظفر حجازی لاحول ولا قوۃکا ورد کرنے لگ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں