لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ، مقامی شہری سید محمود اختر نقوی نے درخواست دائر کی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظمنواز شریف نے چترال میں اشتعال انگیز تقریر کی، جس میں انہوں نے عدلیہ پر بھی تنقید کی لہذا تقریر کے دوران توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق کوئی بھی شخص آئین و

ADVERTISEMENT
Ad
قانون سے بالاتر نہیں ہے، اس لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورانہیں آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں