اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مردم شماری کے نتائج آئندہ ہفتے جاری کئے جانے کا امکان، پہلی بارملک میں خواجہ سرائوں کی تعداد بھی سامنے آئے گی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاریکیے جانے کا امکان ہے۔ ملک کی آبادی میں مرد و خواتین کے تناسب کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کی تعداد بھی سامنے آئے گی۔مردم و خانہ شماری کے مکمل اور تفصیلی نتائج آئندہ سال اپریل تک جاری کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پہلی بار مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو بھی علیحدہ سے شمار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں