اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ن لیگ کے اندر کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔ وزیر اعظم کے مستعفی نہ ہونے پر چودھری نثار سمیت سب وزراء متفق ہیں۔ چودھری نثار ن لیگ کے ستون ہیں وہ استعفٰی کیوں دیں انکے استعفٰی کی بات کرنا بھی غلط ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ 2013کے بعد اب تک 155سے 160دھماکے ہوئے ہیں جبکہ 2013سے پہلے تقریباً 2700کے قریب دہشتگردی کےسالانہ واقعات تھے اب ان میں کافی حد تک کمی آچکی ہے دہشتگردی صرف پاکستان کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ امریکہ، فرانس اور یورپی ممالک میں بھی دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں پہلے مدارس کی کوئی بات تک نہیں کرتا تھا اب سب مدارس جی آئی ایس کے سسٹم کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اب وفاق المدارس کے ساتھ ملکر نصاب پر کام کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں