اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی ایک اہم ترین اتھارٹی والی شخصیت 75 کروڑ روپے لے کر ایک اہم احتسابی شخصیت کے پاس گئی اور کہا کہ ہمارا یہ مسئلہ حل کروا دیں۔ پھر اس شخصیت نے خیبر پختونخواہ والی شخصیت کی ٹکا کر خوب بے عزتی کی اور کہا کہ تم نے ہمیں سمجھا کیا ہے۔ اس پر کے پی والی شخصیت نے سمجھا کہشاید پیسے کم ہیں اور انہوں کہا کہ جناب 25 کروڑ مزید ہیں یعنی ایک ارب روپے اور یہ رقم بھی ابتدائی ہے ، اس کے بعد مزید بھی دیئے جائیں گے۔ صابر شاکر نے کہا کہ اس شخصیت نے کے پی والی شخصیت کو دو ٹوک جواب دے دیا بکے نہیں۔ صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے خریدار مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن جے آئی ٹی کے 18 گریڈ کے افسر سے لیکر معزز ججز تک ، کسی کو خرید نہیں پا رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں