اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ، بیگم کلثوم نواز کی درخواست پر چوہدری نـثار نے پارٹی اور شریف خاندان سے متعلق سخت بیان نہ دینے کی حامی بھرلی، سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہبیگم کلثوم نواز نے چوہدری نثار نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ خاتون اول نے چوہدری نـثار کو اپنے شوہر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ،صاحبزادوں حسن اور حسین اور صاحبزادی مریم نواز کی طرف سے درخواست کی ہے کہ وہ اس برے وقت میں ان کا ساتھ نہ چھوڑیں اور پارٹی یا شریف خاندان سے متعلق کوئی سخت بیان نہ دیں۔ بیگم کلثوم نواز نے درخواست کرتے ہوئے چوہدری نثار سے کہا ہے کہ وہ نرم رویہ اختیار کریں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اندر کی بات یہ ہے کہ اب چوہدری نـثار علی خان جب بھی پریس کانفرنس کریں گے ان کی پریس کانفرنس میں وہ گھن گرج نہیں ہو گی جو پہلی پریس کانفرنس میں ہونی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی بیگم کلثوم نواز ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اور ان کی بیٹی مریم نواز چوہدری نـثار علی خان کو سخت ناپسند کرتی ہیں لیکن اب وہ سب چوہدری نـثار علی خان کو منانے میں لگے ہوئے ہیں۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اندر کی بات یہ ہے کہ اب چوہدری نـثار علی خان جب بھی پریس کانفرنس کریں گے ان کی پریس کانفرنس میں وہ گھن گرج نہیں ہو گی جو پہلی پریس کانفرنس میں ہونی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی بیگم کلثوم نواز ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اور ان کی بیٹی مریم نواز چوہدری نـثار علی خان کو سخت ناپسند کرتی ہیں لیکن اب وہ سب چوہدری نـثار علی خان کو منانے میں لگے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں