اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، دونوں وزراء نے چوہدری نثارکو منانے کی کوشش کی اور کہا کہ آپ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اس لئے ناراضگی ختم کریں، چوہدری نثار نے انہیں اپنے اصولی موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ ہیں تاہم تحفظات برقرار رہیں گے۔پیر کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس سے قبل وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق پنجاب ہاؤس آئے اور چوہدری نثار

علی خان سے طویل ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیر داخلہ کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پارٹی قیادت کو ان کی ناراضگی کسی صورت قبول نہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دونوں وزراء کو ناراضگی سے متعلق اپنے اصولی موقف سے آگاہ کیا اور کہاکہ وہ پارٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کر رہے تاہم جو تحفظات ہیں وہ ہر حال میں برقرار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں