اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور دھماکے اور شہادتوں کے باعث چوہدری نثار نے سیاسی معاملات پر گفتگو موخر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پنجاب ہائوس میں پریس کانفرنس میں سیاسی معاملات کو لاہور دھماکے اور شہادتوں کے باعث موضوع بحث بنانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی وجہ سے بطور وفاقی وزیر داخلہ مجھے یہ بات زیب نہیں دیتی کہ میں ملک میں ہونے والے اس اندوہناک واقعہ کے موقع پر سیاسی معاملات کو اپنی گفتگو کا حصہ بنائوں۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات کے حوالے سے گفتگو آئندہ

آنے والے دنوں میں کروں گا۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں سیاسی معاملات کو منسوخ نہیں کر رہا بلکہ اس پر پریس کانفرنس ملتوی کر رہا ہوں جو آئندہ آنے والے دنوں میں دوبارہ شیڈول کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات پر قیاس آرائیوں کے بجائے میری پریس کانفرنس کا انتظار کیا جائے تمام باتیں سامنے لائوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں