لاہور ( این این آئی) صوبائی دارلحکومت لاہور کو 5ماہ اور 8دن کے بعد دوبارہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ۔ اس سے قبل 13فروری 2017ء کو مال روڈ پر فارما سسٹ کمپنیوں کی طرف سے مطالبات کے حق میں ہونے والے احتجاج کے دوران خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین ،ایس ایس پی آپریشنز زاہد محمود گوندل سمیت متعدد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔ علاوہ ازیں صوبائی دارلحکومت لاہور کوپیر کے روز ہی دوبارہ ٹارگٹ کیا گیا ۔ مال روڈ پر 13فروری کو بھی پیر کا دن تھا جبکہ فیروز پور روڈ پر دہشتگردی کا واقعہ بھی پیر کو روز ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں