اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان منصور خان نے کہا کہ الیکشن اور عمران خان کے کرین سے گرنے سے قبل سینئر اینکر پرسن آفتاب اقبال نے ایک پیشین گوئی کی تھی جو انہوں نے اپنے پروگرام میں کہی، اس پروگرام کے مطابق آفتاب اقبال نے اس وقت کہا تھا کہ ’’ایک چیز بڑے حساس انداز میں پیش کی جا رہی ہے کہ ایک قاتلانہ حملہ بڑے ماہرانہ انداز میں ڈیزائن کیا جا چکا ہے اور وہ قاتلانہحملہ بڑا نپا تلا ہوگا اور ایک بہترین سرجیکل سٹرائیک ہوگی۔ جس میں ایک خاص انداز میں

ایک اہم شخصیت پر اٹیک کروایا جائے گا اور اسے بچا بھی لیا جائے گا، یہ واقعہ اس شخصیت کیلئے ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے بھی ہو سکتا ہے ‘‘۔ تازہ ترین پروگرام میں اس حوالے سے آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے اُس وقت ایک خدشے کا اظہار کیا تھا نہ کہ کوئی پیشین گوئی البتہ وہ خدشہ عمران خان کے کرین سے گرنے کے بعد درست ثابت ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں