اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی ایم پی اے فرخ منظور رند زہر کھانے سے بے ہوش ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرخ منظور رند نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیںجس کے بعد ان کی حالت غیر ہونے پر وہ بہیوش ہو گئیں، فرخ منظور رند کو انتہائی تشویشناک حالت میں نشتراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کے معدہ صاف کر کے زہریلی گولیاں نکالنے اور زہر کو جسم میں پھیلنے سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ فرخ منظور رند کا زہریلی گولیاں کھانے کا واقعہ اتفاقاََ پیش آیا یا

انہوں نے خود کشی کی کوشش کی ہے اس حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں