اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ناراض ان کے دیرینہ ساتھی اور کابینہ کے اہم رکن وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب ہائوس پہنچ گئے ہیں۔ وزیر داخلہ اپنے چند دفتری امور نمٹانے کیلئے پنجاب ہائوس پہنچے ہیںجہاں ان کی آج شام 5بجے کی ہنگامہ خیر پریس کانفرنس بھی شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نـثار کی جانب سے کل شام کو پریس کانفرنس کی جانا تھی تاہم کمر میں میں تکلیف کے باعث پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی

تھی جس کی آئندہ تاریخ کا اعلان کر تے ہوئے اسے آج شام 5بجے پنجاب ہائوس میں شیڈول کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں