اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے طبیعت ناسازی کے باعث اتوار کو ہونے والی اہم پریس کانفرنس ملتوی کر دی، اب آج پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیرداخلہ کو منانے میں صدر پاکستان ممنون حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ آج پریس کانفرنس میں بیرون ملک علاج کیلئے جانے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے خدشات دور کر کے انہیں راضی کر لیا گیا ہے جس میں صدر پاکستان ممنون حسین نےاہم کردار ادا کیاہے۔وزیر داخلہ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی

ہے کہ وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں خواجہ آصف کو وزیراعظم نہیں بنایا جائے گا اور نہ ہی اداروں سے مزید ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کیا جائے گا تاہم قانونی جنگ جاری رہے گی جس پر وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس ایک دن کیلئے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو اپنے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں سے متعلق اپنے مئوقف سے آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں