اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان بُری طرح پھنس گئے،اپنے ہی ہاتھ سے لکھاگیا خط منظر عام پر،اس خط میں ایسا کیا لکھا تھا جو اب بہت بھاری پڑے گا؟خودہی دیکھ لیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آئین کی آرٹیکل 62,63کے تحت نااہلی کا خطرہ پیداہوگیاہے کیونکہ انہوں نے 30سال پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کو جو درخواست لکھی تھی اسے سوشل میڈیاپر وائر ل کردیاگیا ہے ،1987ءمیں لکھی گئی درخواست میں واضح طورپر لکھاگیا ہے کہ عمران خانکے پاس اپنا ذاتی گھر نہیں انہوں نے درخواست میں اپنی مشکلات کم کرنے کے لئے گھر کی الاٹمنٹ کی درخواست کی

کی ہے لیکن حیرت انگیزطورپر سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں انہوں نے بتایا ہے کہ 1983ءمیں انہوں نے لندن میں فلیٹ خریداتھا آئین کا آرٹیکل 62, 63کسی بھی امیدوار یا رکن اسمبلی کے سچے اور امانت دار ہونے سے متعلق ہے اور اس خط کی رو سے عمران خان جھوٹ بولنے کے مرتکب نظر آتے ہیں جس کی بنیاد پر انہیں نااہل قراردیاجاسکتاہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں