ڈیرہ مرادجمالی ( نیوزڈیسک)نوازشریف کے زوال سے ممتاز قادری کا کیا تعلق ہے؟بڑا دعویٰ کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق اامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ جب سے نوازشریف نے ممتاز حسین قادری کو پھانسی دی ہے اس وقت سے ان کا زوال شروع ہو گیا ہے یہ اسہی کی وجہ سے اْنکو اِن حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جمعیت علماء پاکستان کے صدرملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نوازشریفنے ممتاز حسین قادری کو پھانسی دی

ہے اس وقت سے ان کا زوال شروع ہو گیا ہے یہ اسہی کی وجہ سے اْنکو اِن حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس موقع پردونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے کہا کہ میں نے بھی ممتاز حسین قادری کے جنازہ میں اپنی تقریر کے اندر کہا تھاکہ نواز شریف نے ممتاز حسین قادری کو پھانسی دیکر اللہ کے غضب کودعوت دے دی ہے اس نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی ماری ہے اب وہ خدا کے قہر سے بچ نہیں سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں