اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آپریشن خیبر فور جاری، پاک فوج نے بڑی کامیابی حاصل کر لی، افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے دو اہم راستے محفوط بنا لئے گئے ، دہشتگردوں کے دو ٹھکانے تباہ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے آپریشن خیبر فور میں کامیابیوں کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے اب ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سپن کئی چوتی، درہ سپرائی پاس اور ستار کلے کو محفوظ بناتے ہوئے وادی راجگال ویلی میں دہشتگردوںکے دو ٹھکانے تباہ کر دئیے ہیں جبکہ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے دو اہم دروں پر بھی پاک

فوج نے اپنی عملداری قائم کر لی ہے۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین کے مطابق وادی راجگال میں دہشتگردوں کے خلاف آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں اور پاک فوج کی آرٹلری کور نے حصہ لیتے ہوئے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں دہشتگرد نقصان اٹھانے کے بعد علاقہ چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں