اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے اتوار کو منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس ناساز طبیعت کی وجہ سے (آج) پیر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق شدید کمر درد کے عارضے کی وجہ سے وزیر داخلہ کو مکمل آرام دیا گیا ہے ٗ ملتوی کی جانے والی پریس کانفرنس(آج) سوموار پانچ بجے منعقد کی جائے گی ترجمان نے کہاکہ میڈیا سے درخواست ہے کہ اس حوالے سے قیاس آرائی سے گریز کیا جائے اور اسکو کوئی اور معنی نہ پہنائیں جائیں ٗپریس کانفرنس ملتوی ہونے کی وجہ

محض ناسازطبیعت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں