ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میرے تجربے کے مطابق چودھری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے تاہم انہیں پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہیے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کو میرے مشورہ کی ضرورت نہیں،وفاقی وزیر داخلہ سمجھدار اورعملی سیاست کے آدمی ہیں وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گےان سے احترام کا رشتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا چوہدری نثار اندر کے اور میں سڑک کا آدمی ہوں، چوہدری نثار کہتے ہیں کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کی بات نہ کریں تاہم میں کہتا ہوں کہ ادارے

مداخلت ہی نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا میرے تجربے کے مطابق چودھری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے تاہم انہیں پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہیے۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب بھی حکومت آتی ہے تو سارا مواد جمع ہوتا ہے اور 15 دن بعد پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی جڑیں ختم ہو چکی ہیں، وہ کہتے ہیں مائینس ون ہوگا مگر مجھے 4 نظر آ رہے ہیں۔ پاناما معاملہ ففٹی ففٹی لیکن عمران تو100 فیصد سیاست سے فارغ ہو جائیں گے نواز شریف کو بھی کہتا ہوں سرمایہ پاکستان میں رکھیں ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی فارورڈ بلاک بنا کر وزیر اعظم کی طرح پروٹوکول نہیں چاہتا، میں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور ایم این اے کی نشست بھی اسی لیے چھوڑی تھی۔ان کا کہنا تھا عمران خان کو ہمیشہ کہا ، کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں۔نواز شریف کو بھی کہتا ہوں سرمایہ پاکستان میں رکھیں ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی فارورڈ بلاک بنا کر وزیر اعظم کی طرح پروٹوکول نہیں چاہتا، میں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور ایم این اے کی نشست بھی اسی لیے چھوڑی تھی۔ان کا کہنا تھا عمران خان کو ہمیشہ کہا ، کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں