اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے درکار ہنرمندی کی تربیت کی فراہمی کے ذریعے ایک لاکھ مزید نوجوانوں کو سماجی، اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوٹیک وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے چوتھے مرحلہ کے مشن کو کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہے اور فنی اور ووکیشنل تربیت کے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ادارے کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ان اقدامات میں معمول کی سرٹیفکیشن کیلئے 50ہزار غیررسمی تربیت یافتہ افراد اور 1100عارضی

طور پر بے گھر ہونے والے فاٹا کے نوجوانوں کی تربیت بھی شامل ہے۔ پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد میں واقع یہ تربیت بہتر سے بہتر اداروں میں دی جائے گی جو پاکستان، اٹلی ڈیبٹ سویپ معاہدے کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔ دیگر پروگراموں میں تیل و گیس کے شعبہ میں 200افراد کی تربیت جس کے لئے او جی ڈی سی ایل کا تعاون اور ناروے، جرمنی، یورپی یونین جیسے ترقیاتی شراکت داروں کا تعاون شامل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں