اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار دفتری امور نمٹانے کے لیے چھٹی والے دن بھی اپنے دفتر پہنچ گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار پنجاب ہائوس میں واقع اپنے دفتر پہنچے تاکہ وہ کچھ اہم دفتر معاملات نمٹا سکیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نادرا اور محکمہ پاسپورٹ سے متعلق کچھ اہم دستا ویزات پر دستخط کرنے کے لیے اپنے دفتر پہنچے تاکہ یہ کام کسی تاخیر کا شکار نہ ہوں ۔ یاد رہے کہ چوہدری نثارکل پنجاب ہائوس میں اہم پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں جس میں وہ اپنے مستقبل کے حوالے

سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں