اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک )عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت نااہلی کیس میں لندن فلیٹس سے متعلق منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا تحریری اعتراف ہوتے ہی وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی میدان میں آگئی ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغا جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ دوسروںکے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف تھے تو اس دوران آپ نے اپنی الماری کھلی چھوڑ دی جس میں سے آپ کی اپنی برائیاں باہر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے طریقے سے جواب دیتے ہیں۔ان کا مزید

کہنا تھا کہ اس کام سے سبق ملتا ہے کہ جب آپ خود سچ سے تباہ ہو سکتے ہیں تو دوسروں پر جھوٹ سے حملہ نہیں کرنا چاہئے۔
LESSON: Don’t attack others with a LIE when you can be destroyed with the TRUTH. pic.twitter.com/p28LTkn9pG

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2017

اپنا تبصرہ بھیجیں