اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں خواجہ آصف اور ایاز صادق کو بہتر امیدوار دیکھ رہا ہوں ٗ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن )نہیں چھوڑیں گے ٗپارٹی چھوڑنے کیلئے ہمت چاہئے ہوتی ہے جو ہر کسی میں نہیں ہوتی۔ہفتہ کو میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے کافی امکانات ہیں ٗنا اہلی کی صورت میں (ن )لیگ کے چار رہنما خواجہ آصف ٗایاز صادق ٗاحسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کے امیدوار سمجھتا

ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ میں اور چوہدری نثار پاکستان کے سب سے سینئر سیاستدان ہیں ٗ نواز شریف بھی ہم سے جونیئر ہیں ٗ چوہدری نثار نئی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے اور انہیں نہیں ہوناچاہیے اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کا سب سے بڑا حامی ہوں، سی پیک کی سپورٹ کرنی ہے مگر اپنے مفادات سے پیچھے نہیں ہٹنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں