اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کا سعودی عرب میں پلانٹ ضبط کر لیا گیا، نجی ٹی وی اینکر مبشر لقمان کا معروف غیر ملکی اخبار بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف غیر ملکی اخبار بزنس ریکارڈ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نواز شریف کا ایک سکریپ شریڈر پلانٹ سعودی حکومت نے ضبط کر لیا ہے ۔مبشر لقمان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کہ کیونکہ سعودی عرب میں اسرائیل کی تمام مصنوعات ممنوع

قرار دی گئی ہیں لہٰذا کسی بھی اسرائیلی مصنوعات کا سعودی عرب میں استعمال خلاف قانون جرم قرار دیاجا تا۔ انہوں نے بتایا کہ کیونکہ نواز شریف کا سعودی عرب میں پلانٹ اسرائیل سے منگوایا گیا تھا اور اس حوالے سے سعودی حکومت کو سپریم کورٹ کی ہی طرح اس پلانٹ کے حوالے سے جعلی دستاویزات فراہم کی گئی تھیں اس لئے سعودی حکومت نے نواز شریف کا وہ پلانٹ ضبط کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں