لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہو گیا۔ قومی ٹیم 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ جائے گی اور رواں سال اس کیلئے انتہائی مصروف ہوگا جو کہ خوش آئند بات ہے۔اس مختصر دورانیے کی سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم سری لنکا سے بھی مکمل سیریز کھیلے گی جس کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ آئی سی سی کے فیوچر ٹورپروگرام کے تحت نومبر، دسمبر میں پاکستان اور بھارت کی سیریز بھی شیڈول ہے لیکن

اس سیریز کے ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دسمبر میں مسلسل چوتھی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ حکام نے دورے کی تفصیلات طے کر دی ہیں اور شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ جلد کرے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کرسمس کے بعد 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ پہنچے گی اور دورہ 31 جنوری کو ختم ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں