اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کے حوالے سے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر یقین سے کہا کہ شریف خاندان نے جو دستاویزات جمع کرائی ہیں وہ اصلی اور تصدیق شدہ ہیں جبکہ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل جاری ہے،ان کیخلاف ثبوت ہیں ہی نہیں بس سپریم کورٹ میں تماشا لگا رکھا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں رسوائی کے باوجود مسلم لیگی رہنماؤںکی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار ہے، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر یقین سے کہا کہ شریف خاندان نےجو دستاویزات

جمع کرائی ہیں وہ اصلی اور تصدیق شدہ ہیں، عمران خان الیکشن کمیشن اورعدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج اگر سماعتیں دیکھیں تو کیس وہیں کھڑا ہے ، جے آئی ٹی پر شریف فیملی کو تحفظات آج بھی ہیں، کرپشن نہ کرنے والا ہی خود کو احتساب کے لیے پیش کرسکتا ہے‌۔

اپنا تبصرہ بھیجیں