اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کم انعامی رقم کے اعلا ن پر چیمپیئنز ناراض ، رقم واپس کر دی، تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے۔ اسلام آباد کے ایک نجی شاپنگ مال نے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا جس میں تمام کھلاڑیوں کو دو ، دو لاکھ روپے کی رقم دی جانی تھی مگر عین وقت پر یہ پتہ چلا کہ رقم کچھ کھلاڑیوں کو دو لاکھ اور کچھ کو دو لاکھ سے بھی کم دی جائے گی۔رقم کم ہونے کے باعث کھلاڑی ناراض ہوگئے اور کھانا کھائے بغیر ہی چلے گئے۔ نجی ٹی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ کھلاڑی انعامی رقم کم ہونےکے باعث واپس چلے گئے اور کھلاڑیوں کو پروٹوکول بھی نہیں دیا گیا نہ ہی سکیورٹی کی صورتحال بہتر تھی۔ کھلاڑیوں نے اس موقع پر گروپ فوٹو بنوانے سے بھی انکار کر دیا اور انہوں نے کہا کہ نجی شاپنگ مال نے جو رقم بتائی تھی وہ نہیں دے رہے بلکہ اس سے کم دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں