اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف کاریں بنانے والے کمپنی نے عوام کی پسندیدہ ترین گاڑی کے آرڈر لینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی کمپنی نے سی این جی کٹ والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کمپنی کا یہ فیصلہ سی این جی کی کمی کے باعث کیا گیا ہے ۔تمام سوزوکی موٹر ڈیلرز کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی سوزوکی کمپنی کا موٹر ڈیلر مہران گاڑی (سی این جی) ہر گز بک نہ کریں۔ سوزوکی مہران گاڑی پاکستانی عوام کی پسندیدہ ترین اکنامیکل گاڑی ہے ۔ اس خبر کےسامنے آنے پر عوام کافی افسردہ ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں