اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اوروزیر داخلہ چوہدری نثار میں اختلافات کی خبریں اس وقت زبان زدعام ہیں۔چوہدری نثار کی جانب سے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کی افواہیں بھی زیر گردش ہیں۔آخر کون ہے وہ شخص جو ان میں دوریوں کا سبب بنا۔۔۔جی ہاں وہ شخص ہے چیئر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی جس کا نجی ٹی وی نے کھوج لگا لیا ہے ۔ایک موقر روزنامے کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سے ایف آئی اے کے تفتیشی آفسر ظفر حجازی کو ریلیف دینے کے احکامات جاری ہوئے تو چوہدری نثار بُرا مان گئے ،وزیر داخلہ کا موقف تھا کہ تفتیشی افسر کو میرٹ پر کام کرنے دیا جائے ۔چیئرمین ایس ای سی پی کو کوئی ریلیف دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے اسی وجہ نے نواز شریف اور چوہدری نثار میں فاصلے بڑ ھا دئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں