اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے میں نواز شریف کا بطور وزیر اعظم اور بطور رکن قومی اسمبلی قسمت کا فیصلہ ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پرانی دستاویزات کو نئی بنا کر تمام الیکٹرانک میڈیا کو بھجوا دیا۔اور اونچی اونچی آواز میں کہا جانے لگا ہے کہ جے آئی ٹی کی سب باتیں غلط ثابت ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر سعید قاضی نے بتایا کہ اب پیش کی جانے والی تمام دستاویزات پہلے سے ہی

سپریم کورٹ کی فاضل عدالت میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں پانامہ کیس سماعت جاری ہے اور فریقین کی جانب سے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر دلائل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ پروگرام کے دوران مزید کیا باتیں ہوئیں آپ خود سن اور دیکھ لیجئے:
https://www.facebook.com/plugins/video.php?href=https://www.facebook.com/24NewsHD.tv/videos/1999434433603668/&width=560&show_text=false&height=560&appId

اپنا تبصرہ بھیجیں