اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو دفاعی پیداوار اور جاری و مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے دفاعی مصنوعات کا معائنہ کیا جب کہ چیئرمین ایچ ای ٹیکو جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایچ آئی ٹی ٹیکسلا نے دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایا ں کردار ادا کیا جب کہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر

ADVERTISEMENT

کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں