اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے 35 اراکین اسمبلی جلد پارٹی چھوڑ جائیں گے، حکمرانوں کوجمشید دستی کی طرح انہی حالات کا سامناجیل میں کرنا پڑ سکتا ہے،پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو رہا عوامی مسلم لیگ اتحاد کرے گی،اہلکار کو کچلنے والے ایم پی اے کی چھترول ہونی چاہئے، بیویوں کا کرپشن میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے، شیخ رشید کا نجی ٹی وی کو انٹرویو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہمسلم لیگ (ن)کے 35اراکین اسمبلی جلد پارٹی چھوڑ جائیں گے۔ حکمرانوں کو جمشید دستی کی طرح انہی حالات کا سامنا جیل میں کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں فی الحال شامل نہیں ہو رہا ، عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کا انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے۔کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والے پشتونخوا میپ کے ایم پی اے مجید اچکزئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کو بیچ سڑک تیز رفتار گاڑی سے کچلنے پر ایم پی اے کی چھترول ہونی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں