اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اور مریم نواز 10سال کیلئے نا اہل قرار دئیے جا سکتے ہیں، قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو بتا دیا، سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نواز شریف کے قانونی ماہرین نے انہیں بتا دیا ہے کہ آپ اور مریم نواز 10سال کیلئے نا اہلیت کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ آپ کے دونوں بیٹے نا اہل ہونے سے بچ جائیں گےکیونکہوہ باہر کے شہری ہیںجبکہ اسحاق ڈار بھی نا اہل نہیں ہونگے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نواز شریف یہ جانتے ہیں کہ انہیں باہر کی اسٹیبلشمنٹ نے چھوڑ دیا ہے جبکہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اس وقت نیوٹرل کردار ادا کر رہی ہے جس کو وہ پسند نہیں کرتے ، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ اور نیوٹرل عدالت کو پسند نہیں کرتے۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے بعد ان کا نمبر نہیں آئے گا تو یہ سوچنا غلط ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں