لاہور( این این آئی)پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ انگلش کاؤنٹی کلب کی ٹیم کیلئے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا،میرے خیال میں یہ میرے لئے ایک خوبصورت موسم گرما ہوگا، یہ میرا پہلا تجربہ ہے کہ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے جارہا ہوں جہاں اچھے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہو ں کہ میرا یہ سیزن اچھا گزرے گااور اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے خلاف اچھی بالنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔محمد عامر
ADVERTISEMENT

نے کہا کہ ایک پروفیشنل کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے میرا فرض ہے کہ میں اچھا کھیل پیش کروں۔ اسکے ساتھ لوگوں کو اپنی اچھی کارکردگی سے خوشی فراہم کروں اور جتنا ہوسکے بہتر کھیل پیش کروں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں