کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیاہے کہ میں والدہ سے گفتگوکے بعد ہی میچ میں کھیل کے میدان میں آتاہوں ۔نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہاکہ جب سے کرکٹ شروع کی ہے اس وقت سے یہ میری عادت ہے کہ میں میچ کےلئے گراؤنڈ میں اترنے سے قبل والدہ سے بات ضرور کرتے ہیںاوران سے گفتگونہ ہوسکے توبھائی یابہن سے گفتگوکرتے ہیں لیکن فائنل کے روزمیدان میں کھیلنے سے قبل والدہ سے میری گفتگونہیں ہوسکی کیونکہ میں نے صبح سویرے ہی والدہ سے گفتگوکرلی تھی اس روزمیری والد ہ نے عمرہ کی ا دائیگی کے لئے روانہ ہوناتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں