اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے قومی کرکٹ ٹیم کپتان سرفرازاحمد کے بارے میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل کے غیرذمہ دارانہ بیان باز نشر کرنے پر نجی ٹی وی سماءنیوزسے معافی مانگنے کی ہدایت کردی ہے ۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی طرف سے جاری کر دہ نوٹس میں کہاگیاہے کہ سماءٹی وی چینل کی انتظامیہ کو پروگرام ”مشن اول“ جو کہ مورخہ 14 جون 2017ءکو نشر ہوا،میں عامر سہیل کےکپتان سرفراز احمد کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان بازی پر چینل کو ناظرین اور کرکٹ ٹیم کے کپتان سے
معذرت کی ہدایت کی ہےاورہدایت کی ہے کہ معذرت مورخہ 25 جون 2017ءکو نیوز بلیٹن کے دوران پرائم ٹائم پرنشر کیا جائے۔ مزید برآں چینل کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ معذرت پر مبنی تحریر بھی سکرین پر دکھائی جائے۔ واضح رہے کہ پیمراکو پی سی بی کے ڈائریکٹر ایچ آر او ایڈمن بریگیڈئیر سجاد حمید کی جانب سے سماءٹی وی کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں