نیو یارک ( این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ گزشتہ سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔نیویارک مرکنٹائل میں برنٹ اور امریکی خام تیل 45ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گیا۔گلوبل بنچ مارک برنٹ نارتھ سی44.78ڈالر فی بیرل اور لائٹ امریکی کروڈ کے سودے42.50ڈالرفی بیرل میں طے ہوئے۔یاد رہے کہ رواں سال فروری سے لے کر اب تک خام تیل کے نرخوں میں 20 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔واضح رہے کہ قطر سعودی عرب تنازعے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے کی توقع کا اظہار کیا جارہاتھا جبکہ اس کے بالکل برعکس تیل کی
قیمتیں سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں