لاہور(این این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے بولر شاداب خان نے کہا ہے کہ قوم کی دعاؤں سے چمپئن بنے ،غرور اور تکبر کبھی نہیں کرنا چاہیے ، بھارت کے خلاف میچ میں تمام کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند تھا اور جیتنے کے لیے پر عزم تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی سکول کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور انعامات بھی تقسیم بھی کیے ۔شاداب خان نے کہا کہ وہ بھی گاؤں کے سکول میں پڑھے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند تھا اور تمام کھلاڑی بھی جیتنے کے لیے پر عزم تھے ،قوم کی دعاؤں سے چمپئن بنے ہیں ،غرور اور تکبر کبھی نہیں کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں